وزیر اطلاعات 117

وزیر اعظم نے نوازشریف کی ہدایت پر لندن میں قیام ایک دن مزید بڑھا دیا ،سیاسی وقومی امورپر مشاورت ہوگی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لئے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم اب بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لئے برطانیہ آئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں