اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضرت محمد سے متعلق فرانسیسی مصنف کا قول میرے پسندیدہ ترین اقوال میں سے ایک ہے۔
جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حضرت محمد کے بارے میں الفونسے ڈی لامرٹائن کا قول شیئر کیا۔ جس میں فرانسیسی مصنف نے حضرت محمد کی شخصیت کو دنیا میں لاثانی قرار دیا تھا۔