اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نیپال میں 2026ء کے انتخابات میں راشٹریہ سواتنترا پارٹی کے رابی لامچھانے اور بلندرا شاہ کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔
بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مضبوط مینڈیٹ نیپالی عوام کے نئی اور متحرک قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نیپال کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کی تاریخی دوستی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔









