نفیسہ شاہ

وزیر اعظم مافیاز کی سرپرستی چھوڑ کر گیس بحران کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کریں، نفیسہ شاہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے پورے ملک خصوصا سندھ میں گیس بحران کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، شدید سردیوں میں عوام کو گیس کی عدم فراہمی ناقابل قبول ہے، گیس بحران کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،

وزیر اعظم مافیاز کی سرپرستی چھوڑ کر گیس بحران کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کریں،انہوں نے سوال اٹھایا کہ سردیوں سے قبل بروقت بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟نفیسہ شاہ نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں کہ گیس بحران کا اصل ذمہ دار کون ہے، مافیاز کا راگ الاپنے والے خود مافیاز کے ساتھ ملے ہوئے ہیںوزیر اعظم مافیاز کی سرپرستی کرنا چھوڑ دیں وزیر اعظم گیس بحران کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کریں۔