وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر اعظم عمران خان 3سے 5فروری تک چین کا دورہ کریں گے،وزیرخارجہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 3سے 5فروری تک چین کا دورہ کریں گے،چینی صدرو وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، بنیادی مقصد چین میں منعقدہ اولمپکس میں شریک ہونا ہے ، پاکستان 22اور 23مارچ تک او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسیویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ چین کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے ساتھ مثالی نوعیت کے ہیں جس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، چین کے ساتھ سی پیک سمیت مشترکہ منصوبوں او ر معاشی استحکام کےلئے ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ٹاسک فورس کی کئی نشستیں ہوئی ہیں،نشستوں میں تفصیلی مشاورت ہوئی ہے جبکہ اسٹیک ہولڈرز کا نقطہ نظر شامل کیا گیا ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 3سے 5فروری کو چین کا دورہ کریں گے دورہ چین میں چینی صدر اور چینی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،،دورہ چین کا بنیادی مقصد چین میں منعقدہ اولمپکس میں شریک ہونا ہے جبکہ دورہ چین کے بنیادی مقصد اظہار یکجہتی ہے اس حوالے سے سائیڈ لائن پر ملاقاتیں اور گفت و شنید بھی ہوگی، کچھ ممالک نے اولمپکس کا بائیکاٹ کیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،22اور 23مارچ کو پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسیویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلا س میں او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس بھی شیڈول میں شامل ہے جبکہ اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوگی