جمشید اقبال چیمہ

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کیوجہ سے عالمی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے ‘جمشید اقبال چیمہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ خطے میں پاکستان کاکردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کی وجہ سے عالمی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے ،موجودہ حکومت نے منی لانڈرنگ اوردہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کےلئے اداروں کیساتھ مل کر سخت اقدامات اٹھائے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دلیر اور نڈر لیڈر ہیں اور انہوںنے ہمیشہ دوہرے معیار کی بجائے حق پر مبنی بات کی جس کی وجہ سے عالمی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے اورہمارے کردار کو اہمیت دی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کےلئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں ۔ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی ،فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور سکیورٹی ایجنسیز اپنا بھرپور کردار اد اکر رہی ہیں اور اس حوالے سے قوانین کو مزید سخت کیا جائے گا۔