فرخ حبیب

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہر شعبہ 100فیصد معمول کے حالات میں واپس آگیا، فرخ حبیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہر شعبہ 100فیصد معمول کے حالات میں واپس آگیا، عالمی جریدے اکنامسٹ نے کورونا سے متعلق 50ممالک کا انڈیکس جاری کیا۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اکنامسٹ نے انڈیکس میں پاکستان کو دنیا میں دوسرے نام پر قرار دیا ہے، اب بھی ہم اومی کرون ویرینٹ سے متعلق احتیاط جاری رکھیں گے