وزیراعلی پنجاب

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا،وزیراعلی پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے والے ترقی کا سفر روکناچاہتے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے والے ترقی کا سفر روکنا چاہتےہیں، ایسے عناصر ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی گنجائش نہیں، شعبدہ باز ی کادورگزر گیا،لوٹ مار کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنیوالے شفاف پاکستان کی جانب سفرکھوٹاکرناچاہتے ہیں، مخالفین کی تنقید برائےتنقید کی کوئی پرواہ نہیں، الزامات لگائے والے پیچھے رہ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان آگےبڑھتاجائےگا، ترقی کےسفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والےملک وقوم کے خیرخواہ نہیں، سازشی عناصر ناکام تھے،ناکام ہیں اورناکام رہیں گے۔