فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو عوام کا احساس ہے،31دسمبر تک سب کو صحت کارڈ ملنے جارہا ہے،جو منصوبے شروع کیے ہیں انہیں مکمل کریں گے۔
اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام غربت میں کمی کا باعث بنے گا ، اپنے گھر بنانے کے لیے عام آدمی کو قرضہ دیا جائے گا،اپنے کاروبار کے لیے 5لاکھ روپے بلا سود قرضہ دیں گے،،فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو عوام کا احساس ہے،31دسمبر تک سب کو صحت کارڈ ملنے جارہا ہے،جو منصوبے شروع کیے ہیں انہیں مکمل کریں گے۔