اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان کل جمعرات کو 2 روزہ دورے پر تاجکستان روانہ ہوں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل جمعرات سے تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم 16اور17ستمبر کو تاجکستان صدر کی دعوت پردورہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وزیر اعظم 20ویں شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کرینگے اور دیگرشریک رہنماں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے پہلےاجلاس کاافتتاح بھی کریں گے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بزنس فورم کیلئےپاکستانی تاجروں کا گروپ بھی دوشنبے کا دورہ بھی کرے گا، دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزرا کا وفد بھی ہوگا۔