وزیر اعظم عمران خان 258

وزیر اعظم عمران خان کل عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نے ایک بار پھر عوام سے ٹیلی فون پر بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام سے فون پر براہِ راست بات کریں گے۔ وزیر اعظم سے ٹیلی فون لائنز پر بروز اتوار کل سہ پہر 3 بجے رابطہ کیا جا سکتا ہے،سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کے سوالات اور وزیر اعظم کے جوابات میڈیا پر نشر کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں