وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کل جمعہ کو سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

سوات(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کل جمعہ کو سوات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور صحت کارڈ کے اجراءکا افتتاح بھی کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بروز جمعہ کو سوات کا دورہ کریں گے جہاں پر وہ گراسی فٹبال سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور صوبہ میں تمام خاندان کے لئے صحت کارڈ کے اجراءکا بھی افتتاح کریں گے ۔

سوات جلسے سے وزیر اعلی خیبرپختوخوا محمود خان اور دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے ۔