وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)کراچی میں بارشوں سے تباہ کاریوں پر ملک بھر میں سیاسی پارہ ہائی ہونے کے بعد وفاق نے میٹروپولیٹن

کراچی کے لیے منصوبوں اور فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل خصوصی دورے

پر کراچی پہنچیں گے،دورے کے دوران وزیراعظم کراچی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔ذرائع نے اس ضمن میں

بتایاکہ وزیر اعظم کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم گورنرہائوس

کراچی میں شہرکے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں، اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کے لیے مجوزہ منصوبوں اور فنڈز پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم بارشوں سے نقصانات اور صورت

حال پر خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت گورنرہائوس میں وزیر اعظم عمران خان کے مطابق

کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اپنا کردار ادا کرے گا،کراچی میں درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے اور عوام

کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔گورنرسندھ کے مطابق مسائل کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بھی

ترتیب دیا گیا ہے اور وزیراعظم نے اس پلان کو حتمی شکل دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔کراچی میں سیوریج، نکاسی

آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے جامع پلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ تشکیل دیا گیا

جس پر وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں گے۔