اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو جوہری طاقت بنانے پر پوری قوم ان سے محبت کرتی ہے
، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات نے بڑے جوہری پڑوسی ملک کی جارحیت سے ملک کو محفوظ بنایا،پاکستانی قوم کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی حیثیت قومی ہیرو کی ہے ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین فیصل مسجد کے احاطے میں کیا جائے گی۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت اور اہلحانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔