وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط مستحکم کرنے پر زور

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، اس سے برامدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔

جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان سے مشیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے ملاقات کی جس میں مشیر خزانہ نے وزیر اعظم کو مجموعی معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں مشیر تجارت نے وزیر اعظم کو اپنے حالیہ ترکمانستان دورے کے بارے میں آگاہ کیا اور متوقع ایران دورے کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط مستحکم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ سے ملکی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ایز آف ڈونگ بزنس پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ اس سے قبل سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مقیم تمام ہندو شہریوں کیلئے دیوالی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔