اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت کاشتکاروں کے لیے مخصوص “کسان پورٹل” کا اجرا کردیا۔ اس سلسلہ میں جمعہ کو یہاں ایک خصوصی تقریب میں وزیر اعظم نے کسان پورٹل کااجرا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائینیشنل فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ بھی موجود تھے۔
پاکستان سٹیزن پورٹل میں کسانوں کے مسائل کے ازالے کے لیے کوئی مخصوص کٹیگری موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے ان کے مسائل متعلقہ اداروں تک داد رسائی کے لیے نہیں پہنچ پا رہے تھے۔وزیر اعظم کے زرعی ترقی کے لیے متعین اہداف کے مطابق کسانوں کی امداد اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ممکن بنانے کے لیے کسان پورٹل اہم کردار ادا کرے گا۔ کسان پورٹل کے تحت وفاق اور صوبائی سطح پر متعلقہ اداروں میں کل 123 ڈیش بورڈ قائم کر دیے گئے ہیں۔









