اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاسکل طلب کرلیا ،وفاقی کابینہ ملکی سیاسی معاشی و سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی ،وفاقی کابینہ آل پارٹیز کانفرنس کے حکومت مخالف فیصلوں کا جائزہ لے گی،نوازشریف کی سیاسی سرگرمیوں اور اے پی سی میں ویڈیو لنک خطاب کا قانونی اعتبار سے جائزہ لیا جائے گا ،
کابینہ آل پارٹیز کی حکومت کے خلاف تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی،وفاقی کابینہ سیاسی رہنماوں کے نیب کیسز ،اور ان مین پیش رفت پر بھی غور کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کورونا پر بریفنگ دیں گے ،مہنگائی کی صورتحال،آٹا اور چینی کی قیمتوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی ،
کابینہ کے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا پر بھی غور کرے گی ، اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر کے لئے ماسٹر پلان میں مجوزہ تبدیلی ایجنڈے مین شامل ہے ،بجلی کی ترسیل سے متعلق ایپلیٹ ٹرائیبونل کے چیڑمین اور ممبر کی تقرری کی منظوری،ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کے تحت انوائرمینٹل ٹریبونل اسلام آباد کے چیرمین کی تقرری کی منظوری دی جائے گی،
اجلاس میں چیرمین اور ممبر آئل اوگرا کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی،کابینہ کے آٹومیشن طریقہ پر بریفنگ دی جائے گی،کنٹونمنٹس کی نئی درجہ بندی کی منظوری دی جائے گی،وفاقی کابینہ مختلف کنٹونمنٹس کی تشکیل کی منظوری دے گی،ماحولیاتی ٹربیونل کے چیرمین کی تقرری ایجنڈا میں شامل ہے ،کراچی میں سمندر میں تعمیرات کیلئے پاکستان آئی لینڈز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین کی تقرری کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے ،
مجوزہ منصوبے پر حکومت سندھ کو شدید اعتراضات ہیں ،ڈرگز ایکٹ کے تحت کچھ ادوایات کیلئے چھوٹ کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،کورونا سے بچاؤ کیلئے انجیکشن رمیڈیسور کی کم سے کم قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی، ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،وزارت خارجہ اور انٹرنیشنل سینٹر برائیمائیگریشن پالیسی ڈیولپمنٹ کے درمیان معاہدہ کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے ۔