نندنہ قلعہ البیرونی

وزیر اعظم عمران خان نے نندنہ قلعہ البیرونی مقام پرہیریٹیج ٹریل کاافتتاح کردیا

جہلم( رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے نندنہ قلعہ البیرونی مقام پرہیریٹیج ٹریل کاافتتاح کردیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ممکن ہو گی ، اس منصوبے کی کامیابی سے علاقے میں نمایاں تبدیلی آئے گی، آنے والی نسلوں کے لیئے اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ضروری ہے ،ترقی یافتہ قوموں نے بھی اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کیئے ہیں۔

اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے قلعہ نندنہ کا دورہ کیا اور البیرونی مقام پرہیریٹیج ٹریل کاافتتاح کیا ، اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، وفاقی وزیر فواد چوہدری اور معاون خصوصی ذولفی بخاری بھی تھے ، اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی گئی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیئے اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا ضروری ہے ، ترقی یافتہ قوموں نے بھی اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کیئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ممکن ہو گی، جہلم کے باغاں والا گاﺅں کو ایک ماڈل ویلج بنائیں گے ،سیاحت کے فروغ کے لئے مقامی آبادی اہم کردار ادا کرتی ہے ، اس منصوبے کی کامیابی سے علاقے میں نمایاں تبدیلی آئے گی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اس علاقے سے جی ٹی روڈ کو موٹروے سے منسلک کریںگے ، باغاں والا گاﺅں کو ماڈل ویلج کا درجہ دیا جائے گا ۔