لاہور(رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مجھے پتہ ہے ماضی میں جہانگیر خان تر ین کا جہاز کیسے اڑتا رہا ہے مجھے سب کا علم ہے کہ کس کا کتنا سیاسی پیچا یا سیاسی اڑان ہے‘وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو ڈپٹی وزیر اعظم جیسے اختیارات دیئے جن کا وہ ناجائز استعمال کرتے رہے ‘ ہم نہیں چاہتے تحر یک انصاف کی یہ حکومت غیر مستحکم ہو‘عثمان بزدار بزدار کے والد سے تعلقات رہے سیٹ جیت کر عثمان بزدار میرے پاس آئے اور مجھے کہا کہ کمرہ چاہئے تو میں نے کہا کہ آپ کو اچھا کمرہ مل جائے گا ہروقت ہیلی کاپٹر پر نہیں گھومتے رہنا چاہئے‘ضرورت کے وقت ہیلی کاپٹر استعمال کرنا چاہئے میں نے عثمان بزدار کو بولا ہے کہ دو سال میں اپنی کارکردگی دکھا دیں۔
اپنے ایک انٹر ویو کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ انکے دور میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کونسلر تھی۔ چوہدری شجاعت حسین بولے کہ کونسلر کو بھی اوپر اٹھانا چاہئے چوہدری شجاعت نے ڈاکٹر فردوس عاشق کا نام ایم این اے کیلئے تجویز کیا۔ ہم نے انکی گرومنگ کی، انکو قومی سطح کی سیاست میں بات کرنا سکھایا پھر یہ پیپلزپارٹی میں بھاگ کر چلی گئی۔ آصف زرداری نے فارغ کیا تو پی ٹی آئی میں آگئی۔ایک سوال کہ آپ نے ڈاکٹر فردوس کو اسمبلی داخلے سے انکو رکوایا جس کو انھوں نے تسلیم کیا اور وجہ بتائی کہ یہ پرانی اسمبلی کے باہر میڈیا سے ٹاک میں بتاررہی تھی کہ ایوان کے اندر جو قانون بن رہے ہیں وہ ہم بتائیں گے کہ کیسے بننے ہیں۔میں نے کہا کہ اب یہ باہر سے آکر ہم کو بتائے گی کہ قانون سازی کیسے کرنی ہے۔ پھر میں نے کہا اگر یہ اب اسمبلی آئی تو پھر ذمہ دار عملہ ہوگا۔
جہانگیر ترین بارے انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے انکو ڈپٹی وزیراعظم جیسے اختیارات دیئے، لیکن ترین نے اپنے اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا۔ جسکا عمران خان کو دکھ ہوا۔جہاز ہم کو پتہ کیسے اڑتا ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ جہاز کن کی وجہ سے جا رہاتھا۔ مجھے سب کا علم ہے کہ کس کا کتنا سیاسی پیچا یا سیاسی اڑان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزار نے اب جو ٹیم بدلی ہے وہ بہت اچھی ہے پرنسپل سیکرٹری انکا نیا آیا ہے جو بہت اچھا ہے میرا بھی تربیت یافتہ ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے بولا کہ وہ نہیں چاہتے کہ یہ حکومت غیر مستحکم ہو۔ بزدار کے والد سے تعلقات تھے۔انھوں نے کہا کہ میرے بیٹے کا خیال رکھنا۔ سیٹ جیت کر عثمان بزدار میرے پاس آئے اور مجھے کہا کہ کمرہ چاہئے تو میں نے کہا کہ آپ کو اچھا کمرہ مل جائے گا۔
خبرنمبر6