شہباز شریف

وزیر اعظم ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر ن لیگی ورکرز کے مشکور

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز کے مشکور ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ میں ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف لکھتے ہیں کہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔