شہباز شریف 12

وزیر اعظم شہباز شریف کی طارق رحمان کو بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے طارق رحمان کو بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی ) کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو “ایکس” پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کے عوام کو بھی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہیں۔

انہوں نے بنگلہ دیش کی نئی قیادت کے ساتھ قریبی روابط استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور ہمہ جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور جنوبی ایشیا اور اس سے باہر بھی امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کیلئے ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں