شہباز شریف 64

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہو گئے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان روانہ ہو گئے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد ، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے ساتھ ساتھ فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں