اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے حکومتی وفد کیساتھ اسلام آباد سے جنیوا روانہ ہوگئے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وفاقی وزیرشیری رحمان،وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اوروفاقی وزیر احسن اقبال موجود، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی فہد حسین، طارق باجوہ اور طارق فاطمی بھی حکومتی وفد میں شامل ہیں۔
شہباز شریف کل پیرکوجنیوا میں بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کی میزبانی کریں گے، وزیر اعظم کی کانفرنس سے قبل جنیوا میں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔