احسان مانی 158

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعداحسان مانی کا میڈیا سے بات کرنے سے گریز

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد احسان مانی میڈیا سے بات کیے بغیر ہی روانہ ہوئے۔وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے احسان مانی اور رمیز راجہ نے ملاقات کی، عمران خان نے سابق قومی کرکٹر رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا۔

موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت 24 اگست کو ختم ہورہی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین احسان مانی وزیراعظم کی توقعات کے مطابق ڈیلیور نہیں کر سکے۔دوسری جانب رمیز راجہ ماڈرن کرکٹ سے بھی بخوبی آگاہ ہیں اور بحیثیت کمنٹیٹر وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں