کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی 3سال کی تباہ کاریوں کا الزام دوسروں پر الزام لگا کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے،
ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے شیریں رحمان نے ٹویٹ کیا کہ ا پنی نااہلی کا الزام دوسروں پر ڈالنے کا بیانیہ بری طرح سے پٹ چکا ہے، آپ نے ملک کے مجموعی قرضوں میں 70فیصد اضافہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ 20.7ٹریلین روپے کے قرضے لیکر آپ دوسروں پر الزام ڈال رہے ہیں،
مہنگائی کی مجموعی شرح 19.49فیصد ہوگئی ہے،شیری رحمن نے کہا کہ 3سال میں ریکارڈ قرضے، مہنگائی کا ذمہ دار بھی موجودہ حکومت نہیں کوئی اور ہے؟شاید ان کو ابھی تک احساس نہیں ہوا کہ یہ حکومت میں ہیں۔