سرگودھا اور سیالکوٹ

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا سرگودھا اور سیالکوٹ کو جدید شہر بنانے کا منصوبہ تیار کرنے پر اتفاق

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سرگودھا اور سیالکوٹ کو جدید شہر بنانے کا منصوبہ تیار کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے متعلقہ اداروں‘ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہیں گزشتہ روز لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں جہاں دیگر شہروں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پراتفاق ہوا وہاں پر سرگودھا اور سیالکوٹ کو جدید شہر بنانے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے پر حکمت عملی تیار کرنے کی رائے پر بھی اتفاق کیا گیا

دونوں شہروں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی شہریوں کو بڑے شہروں کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے‘ دونوں شہروں کا انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے علاوہ سرگودھا اور سیالکوٹ میں جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال‘ کالجز قائم کرنے کے علاوہ دونوں شہروں میں عوامی سہولت کے پیش نظر اربن ٹرانسپورٹ کے اجرائسڑکوں کی تعمیر‘ دونوں شہروں کو سی پیک منصوبے سے منسلک کرنے کے علاوہ دیگر سہولیات کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا اس ضمن میں دونوں اضلاع کے ارکان اسمبلی سے منصوبہ جات کی تفصیلات طلب کرنے کیلئے وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایات جاری کردی ہیں لاہور میں وزیر اعظم کی آمد کے وقت وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم کے درمیان پنجاب کی ترقی پر طویل ملاقات ہوئی جس میں سرگودھا اور سیالکوٹ کو جدید شہر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔