شرم الشیخ (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان کے درمیان مصر میں کاپ 27 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی فراخ دلانہ امداد پر یو اے ای کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئیکاپ 27 کے عزم کو نیک شگون قرار دیا ۔: وزیراعظم نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا تنہا ترقی پزیر ممالک کے بس میں نہیں، عالمی برادری کو مل کر کرہ ارض کی بقا کا مشترکہ چارٹر بنانا ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کاپ 27 کانفرس کے اغراضِ ومقاصد کے لئے عالمی برادری بالخصوص اسلامی دنیا کے عزم کا خیرمقدم کیا ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا باہمی مفاد کے مشترکہ مقاصد کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاگیا۔