وزیراطلاعات

وزیر اطلاعات کی وزارت اطلاعات کے سینئر افسر محمد صالح خان کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت

چارسدہ(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے اتوار کو یہاں وزارت اطلاعات کے سینئر افسر محمد صالح خان کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن نے محمد صالح خان اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ والد کا انتقال بڑا سانحہ ہے، والد کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پْر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ نماز جنازہ میں وزارت اطلاعات کے سینئر افسران اور میڈیا پرسنز نے بھی شرکت کی۔