عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات کی اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی این ایس کی پرنٹ میڈیا انڈسٹری میں صحافت کی ایک شاندار تاریخ ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں عظمیٰ بخاری نے سرمد علی کو صدر اے پی این ایس،ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر اور اطہر قاضی کو جنرل سیکرٹری ،شہاب زبیری کو نائب صدر،محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری،نوید کاشف کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ اے پی این ایس نے ہمیشہ حقائق پر مبنی اور زمہ دارانہ صحافت کی۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت میڈیا اور میڈیا ورکرز کے مکمل تحفظ اور آزادیوں پر یقین رکھتی ہے ،پنجاب حکومت واحد صوبائی حکومت ہے جس نے سب سے صوبے کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کیے۔مریم نواز پنجاب کے صحافیوں کو جلد ان کی اپنی چھت فراہم کرنے جارہی ہیں۔