عظمی بخاری 35

وزیر اطلاعات پنجاب کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ایران پرحالیہ حملےاورخامنہ ای صاحب کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے،ہمیں اس پر دلی رنج ہے،‏ پاکستان نے ہرممکن سفارتی اور اخلاقی طریقےسے ایران کی حمایت کی ہے، اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی مذہبی جماعتوں اورعوام سے اپیل ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اگر ہم احتجاج کو شدت میں بدلیں یا قانون کو ہاتھ میں لیں تویہ دشمن کےمنصوبوں کو فائدہ دے گا، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، احتجاج کوپرامن رکھیں اور ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بد امنی یا نقصان سے بچیں، قومی اتحاداوراستحکام ہی اس وقت پاکستان کی اصل طاقت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں