شبلی فراز ن

وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کی پوری قوم کو آزادی کی مبارکباد

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے پوری قوم کو آزادی کی مبارکباد

دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی عظیم نعمت کے بغیر ادھورا ہے،محصور کشمیری اور بھارت میں

اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ہونے والا ظلم و جبر قائداعظم کے دو قومی نظریے کی سچائی پر مہر تصدیق ثبت کررہا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پوری قوم کو آزادی مبارک ہو۔ انہوںنے کہاکہ زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی

عظیم نعمت کے بغیر ادھورا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزادوطن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔

انہوںنے کہاکہ محصور کشمیری اور بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ہونے والا ظلم و جبر قائداعظم کے دو قومی

نظریے کی سچائی پر مہر تصدیق ثبت کررہا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قائد اعظم کے رہنما اصولوں

کی روشنی میں فلاحی ریاست کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ غریب اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح

و بہبود ان کی اولین ترجیح اور قانون کی حکمرانی پختہ نصب العین ہے۔