لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ہدایت پر ڈی جی پی آر آفس میں کرسمس کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں سیکرٹری انفارمیشن پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی نے کرسمس کا کیک کاٹا اور ڈی جی پی آر کے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی۔
سید طاہر رضا ہمدانی نے کہاکہ میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی طرف سے آپ کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں۔ اس موقع پر سید طاہر رضا ہمدانی نے مسیحی ملازمین میں عیدی تقسیم کی۔
تقریب میں ڈی جی پی آر کے افسران اور مسیحی ملازمین نے شرکت کی ـمسیحی ملازمین نے عیدی ملنے پر سیکرٹری انفارمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہونے پر آپکے شکر گزار ہیں۔ انور مسیح نے کہاکہ ہمیں کبھی اقلیت ہونے کا احساس نہیں ہوا اور ڈی جی پی آر کے افسران ہمیں اپنا بھائی سمجھتے ہیں