لاہور (رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم 30ستمبر کو درخواست پر سماعت کریں گی۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کے بیرون ملک دورے کی دستاویزات طلب کررکھی ہیں ۔عدالت نے ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کررکھی ہے ۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ فلک جاوید نامی خاتون نے جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔ استدعا ہے کہ فلک جاوید کا نام ای سی ایل لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیا جائے ، عدالت ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے ۔
٭٭٭٭٭