کیپٹن سرور شہید

وزیر اطلاعات شبلی فراز کاپہلا نشان حیدرپانے والے کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پہلا نشان حیدرپانے والے کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ پہلا نشان حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،انہوں نے اپنی بے مثال جرات و بہادری سے تاریخ رقم کی۔

انہوںنے کہاکہ مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔