فیصل ایوب کھوکھر

وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کھیلتا پنجاب گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے پنجاب سٹیڈیم کا دورہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن )صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے کھیلتا پنجاب گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے منگل کے روز پنجاب سٹیڈیم کا دورہ کیا .

سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے بریفنگ دی ، صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ، صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں،

رنگارنگ افتتاحی تقریب پنجاب سٹیڈیم میں ہوگی، کھیلتا پنجاب گیمز میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے کھلاڑی شریک ہوں گے،ابتدائی مرحلے میں ایک لاکھ بیس ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے، کھیلتا پنجاب گیمز سے جو کھلاڑی سامنے آئیں گے وہ نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں ملک کا نام روشن کریں گے۔