واشنگٹن ڈی سی (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف ورلڈ بینک اسپرنگ اجلاس کے موقع پر نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما سے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ نے پاکستانی خواتین کی مالی شمولیت سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا جس میں بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے نیشنل فنانشل انکلوژن اسٹریٹجی کے نفاذ کا خصوصی ذکر کیا گیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین اور بچیوں کی تعلیم، مالی شمولیت، کاروباری مواقع اور بااختیاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے اور اداروں کے درمیان مؤثر ڈیٹا کے تبادلے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ مالی شمولیت کی کوششوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔