شہباز شریف

وزیرِ اعظم کی سندھ کے متاثرینِ سیلاب کیلئے 25 ارب روپے کی منظوری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سندھ میں متاثرینِ سیلاب کی امداد کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ رقم سندھ میں متاثرینِ سیلاب کی امداد پر خرچ ہو گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران اس حوالے سے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔