اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں بارشوں کے بعد صوبہ سندھ کی صورتحال اور خصوصاً کراچی کے معاملات پر غور کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں کورونا وائر س کی صورتحال، شجرکاری مہم سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کی عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے۔ کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے