رانا ثناء اللہ 19

وزیرِ اعظم جب پارلیمنٹ آئیں گے تو اپوزیشن قیادت سے ملاقات کریں گے، رانا ثناء اللہ کی تصدیق

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف اگلے قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم اپنے وفد کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ملاقات کے لیے پہنچیں گے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشیرِ وزیرِ اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم جب پارلیمنٹ آئیں گے تو اپوزیشن قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس میں وزیرِ اعظم کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے لیے روابط ہوئے، اس ملاقات کیلئے رانا ثنا اللہ نے رابطے کا کردار ادا کیا۔ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کی کراچی میں موجودگی کے سبب پیر کے روز ملاقات نہ ہو سکی، شہباز شریف ملاقات سے قبل صدر آصف علی زرداری کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے۔ذرائع کے مطابق قازقستان کے صدر کے دورے اور مصروفیات کے باعث اپوزیشن لیڈر سے ملاقات میں وقفہ آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں