محسن نقوی

وزیرداخلہ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن کلام چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہئوے کہاہے کہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت کرتے ہوئے شہدائے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے انہوں نے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے جان دے کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا.

کے پی کے پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اورکے پی کے پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔