محسن نقوی

وزیرداخلہ کی شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف مسلسل کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے عزائم کو خاک ملایا۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔