محسن نقوی 61

وزیرداخلہ کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف 2 کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے،فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں