محسن نقوی 78

وزیرداخلہ محسن نقوی کی نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت، شہید پولیس اہلکار عبدالوحید کو خراج عقیدت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے شہید پولیس اہلکار عبدالوحید کو خراجِ عقیدت پیش کیا اورلواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکار عبدالوحید نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا اور ہم شہید کے سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے مامور ٹیم پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے اور بچوں کے محفوظ و صحت مند مستقبل پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں