محسن نقوی 38

وزیرداخلہ محسن نقوی کا مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شیخ الحدیث و مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور،مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا حافظ فضل الرحیم کی دین کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم نے ہمیشہ بین المسلک اتحاد اور یکجہتی کی بات کی۔

مولانا فضل الرحیم نے فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خلاف بھرپور آواز بلند کی، مولانا فضل الرحیم کی دین کے لئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مولانا فضل الرحیم کے درجات بلند فرمائے اور تمام متعلقین کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں