اسلام آ باد (آئی این پی )وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پوری قوم کو با نی پاکستان کے جنم دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان،برصغیر کے مسلمانوں پرقائداعظم کا ایک احسان عظیم ہے۔
یہ دن بانی پاکستان سے عہد کا دن ہے کہ ہم اپنے وطن کی سالمیت اورترقی کیلئے ہرقربانی دینگے۔ ہم پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی روشنی میں ایک فلاحی اوراسلامی ریاست بنائیں گے۔ یوم قائد پرہم عہد کریں کہ پاکستان کے ہرشہری کو اسکا آئینی تحفظ اورحقوق ملیں۔