شاہ محمود قریشی 244

وزیرخارجہ کا کورونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کاخیال رکھنے پرمتحدہ عرب امارات کا شکریہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کاخیال رکھنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یواے ای میں مقیم لاکھوں پاکستانی تعمیر و ترقی میں کردارادا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زائد النہیان سے فون پر رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، یواے ای میں مقیم لاکھوں پاکستانی تعمیروترقی میں کرداراداکررہے ہیں، ہرمشکل گھڑی میں دونوں ملکوں نےایک دوسرےکابھرپورساتھ دیا۔ وزیرخارجہ نے کورونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کاخیال رکھنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں