اسعد شیبانی 34

وزیرخارجہ شیبانی کی 14 سال بعد پہلی بار لندن میں شامی سفارت خانے پر پرچم بلند کرنے کی ویڈیو وائرل

لندن( رپورٹنگ آن لائن)شام کے وزیر خارجہ اسعد شیبانی نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن کا سرکاری دورہ شروع کیا.

میڈیارپورٹس کے مطابق لندن پہنچنے کے فورا بعد شیبانی نے شامی پرچم بلند کرنے کی تقریب میں حصہ لیا جو شامی سفارت خانے کی عمارت پر منعقد ہوئی.

اس موقع پر بڑی تعداد میں شامی کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے ۔ یہ تقریب شام اور برطانیہ کے تعلقات کے تقریبا 14 سال کے تعطل کے بعد ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں