مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی منظوری سے240 موڑ چوک تا مکوآنہ بائی پاس فیصل آباد روڈکی مرمت وبحالی اور کارپٹنگ کے لئے ایک ارب40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
24 فٹ کارپٹ اضافی تین فٹ کناری بیس منصوبہ جون2025ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)آفتاب اکبر چوہدری نے بتایا کہ اس منصوبہ کے لئے فنڈز کی فراہمی میں سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب سہیل اشرف اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی خصوصی کاوشیں شامل ہیں۔
آفتاب اکبر چوہدری نے سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)چوہدری صابر جٹ کے ہمراہ چک نمبر65 گ ب سٹاپ پر جاری مرمت وبحالی اور کارپٹنگ کے کام کامعائنہ کیا۔عوامی،سماجی،سیاسی، کاروباری حلقوں اورمقامی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔