پرویز الٰہی

وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، پرویز الہی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیراعلی کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد سے آگاہ کردیا گیا۔ متحدہ اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی نے اسپیکر چوہدری پرویز الہی کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق آگاہ کیا۔

اس حوالے سے پرویز الہی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، تمام قانونی ضابطے اور اسمبلی رولز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اجلاس بلانے کی ریکوزیشن کاپی بھی بھجوائی گئی ہے۔