لاہور( رپورٹنگ آن لائن )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید علی سرورگیلانی کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے مریم نواز شریف کی درازی عمر ،ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لئے اجتماعی دعابھی کی ۔سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں گڈ گورننس کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں ، ان کی قیادت میں صوبہ خوشحالی اور ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کو بھی عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تقلید کرنی چاہیے